۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حسینی امام جمعه کاشان

حوزہ/ ولی فقیہ کے نمائندے اور کاشان کے امام جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید سعید حسینی نے کہا : ہمیں اپنی زندگی کا صحیح راستہ قرآن سے سیکھنا چاہیے، شہداء ان لوگوں میں شامل ہیں جنہوں نے قرآن سے صحیح راستہ سیکھا اور اس پر عمل کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام حسن عسکری علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے کاشان میں منعقد ایک پروگرام میں حجۃ الاسلام والمسلمین حسینی نے خطاب کیا، اس موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور متعدد سرکاری عہدیدار بھی موجود تھے۔

انہوں نے اہل بیت علیہم السلام کے فرمودات کی روشنی میں یہ بیان کرتے ہوئے کہ قرآن ہمیں اندھیروں اور ظلمتوں میں راستہ دکھانے کے لیے ہے، امام حسن عسکری علیہ السلام کا قول نقل کرتے ہوئے کہا: "جو کوئی باطل کی سواری اختیار کرے گا، وہ اسے ندامت کے گھر اتار دے گی۔"

ولی فقیہ کے نمائندے نے مزید کہا : روایات کے مطابق، باطل کے راستے پر چلنے والا شخص بالآخر گر جاتا ہے، بعض لوگ جو ترقی کرنا تو چاہتے ہیں،لیکن وہ صحیح راستہ اختیار نہیں کرتے اور حرام راستوں سے گزرتے ہیں۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا : ہمیں قرآن سے صحیح راستہ سیکھنا چاہیے، اور یہی راستہ شہداء نے اپنایا اور اس پر عمل کیا۔ اس دوران انہوں نے رہبر معظم کی طرف سے انہیں دیے گئے ولی فقیہ کے نمائندے کے عہدے کی تقرری کے حکم میں دی گئی ہدایات کا ذکر کیا، جس میں رہبر معظم نے تقریروں کے معیار کو بلند کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا : امام جماعت کو اپنے خطبات کی تیاری میں کوتاہی نہیں کرنی چاہیے اور مطالعہ کے ساتھ تقریر کرنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ شہداء زندہ ہیں اور شہادت زندگی کا اختتام نہیں بلکہ ایک نئی حیات کا آغاز ہے، اور شہداء اپنے رب کے حضور رزق پاتے ہیں اور ہمارے اعمال سے باخبر ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .